اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو نے فراڈ، جعلسازی کے مقدمات کے 222 متاثرین میں 7 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم تقسیم کر دی، ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی نے ایک کروڑ کا چیک چئیرمن پی اے آ ر سی کے حوالے کیا۔
نیب اعلامیے کے مطابق این ٹی ایس فنڈز خورد برد کیس میں ایک کروڑ 87 لاکھ روپے برآمد کیے گئے جب کہ قومی احتساب بیورو نے نہال خان کے خلاف ریفرنس میں 138 متاثرین میں ایک کروڑ 47 لاکھ برآمد کیے۔
ڈی جی نیب راولپنڈی کا کہنا ہے کہ فراڈ اور دھوکہ دہی سے لوگوں کو ان کی محنت کی کمائی سے محروم کیا جاتا ہے، اسلامی کاروبار اور ناموں کے ذریعے سادہ لوح عوام کو دھوکا دیا جا تا ہے، جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ذریعے دھوکہ دہی سے لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے۔