آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، کیپٹن (ر) صفدر نیب خیبرپختونخوا میں پیش ہو گئے

Published On 08 October,2020 02:09 pm

پشاور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدرآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب خیبرپختونخوا میں پیش ہوگئے، کہتے چیئرمین نیب اپنا دامن بچائیں، عمران خان نے ان کے پیچھے نہیں آئینگے۔

نیب خیبر پختونخوا نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات کےلیے طلب کیا، پیشی سے قبل کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کروایا، وہ اپنا دامن بچائیں۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ نیب مجھے گرفتار کر لے، گاڑی میں سامان بھی ساتھ لایا ہوں۔ ملک بچانے کے لیے نکلے ہیں، اگر ووٹ کو عزت نہ ملی تو اگلے سترسال تک بھی غلام رہینگے، نیب کے پاس گرفتاری کا صرف ایک ہی فارمولا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ باربارنیب کواثاثہ جات سے متعلق تفصیلات دی ہے مگرپھربھی مجھے بلا لیتے ہیں۔ کپٹین صفدرنیب آفس میں موجود ہے، اگر باچا خان کا مزار پشاورمیں ہوتا توآج چادرچڑھاتا، باچا خان نے درست فرمایا تھا کہ ہم آزاد نہیں۔