لاہور: (دنیا نیوز) ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو گھر سے کھانا، ادویات لانے کی اجازت ہے، جس کیخلاف ثبوت ہوں گے کارروائی اس کے خلاف ہی ہوگی۔
ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز شریف بہت خوش ہیں، مکمل آرام سے ہیں، بستر گھر سے لائے ہیں، کتابیں بھی پڑھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم میرٹ پر چل رہے اور میرٹ پر ہی چلیں گے، اگر ثبوت اپوزیشن کیخلاف زیادہ ہیں تو کام اسی پر ہوگا۔
صحافی نے سوال کیا سب سیاسی جماعتیں نیب نیازی گٹھ جوڑ کی باتیں کر رہے ہیں، جس پر ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے جواب دیا ایسی کوئی حقیقت نہیں ہے، ہم میرٹ پر چل رہے ہیں، چیئرمین نیب کے میرٹ پر واضح احکامات ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کیا کسی حکومتی شخصیت کیخلاف کوئی شکایت نہیں، جس پر ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے کہا لاہور میں تو نہیں کہیں اور ہے تو مجھے معلوم نہیں۔