اسلام آباد: (دنیا نیوز) العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو سزا دلوانے والے نیب پراسیکیوٹر واثق ملک مستعفی ہو گئے ہیں۔
واثق ملک سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس میں پراسیکیوٹر تھے۔ انہوں نے اپنا کنٹریکٹ ختم کر کے نیب سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق واثق ملک نے اپنا استعفیٰ چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے۔ ان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب جیسے باوقار ادارے کے ساتھ پانچ سال سے زائد عرصہ کام کرنا باعث اعزاز ہے۔
واثق ملک کا کہنا تھا کہ نیب کی بہترین ٹیم کے ساتھ کام کرنا میرے لئے قیمتی یادگار رہے گی۔ استعفیٰ منظور ہونے پر اپنی پرائیویٹ پریکٹس کا آغاز کروں گا۔