اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کرپشن اور بدعنوانی کیخلاف عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے۔ جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے متاثرین کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔
تفصیل کے مطابق جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین نے چیئرمین نیب سے ملاقات کی۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب بیوروز کو متاثرین کی شکایات کا ازالہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے بدعنوانی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔
متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کرپشن اور بدعنوانی کیخلاف عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب افسران کرپشن کے خاتمے کو قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔ نیب کے تمام ڈی جیز، افسران اور اہلکار کرپشن فری پاکستان کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔