راولپنڈی: (دنیا نیوز) نیب کی خصوصی عدالت نے گوجر خان سے مسلم لیگ (ق) کے سابق صوبائی وزیر چودھری ریاض کو آمدن سے زائد اثانے بنانے کے جرم میں دس سال قید اور پانچ کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
تفصیل کے مطابق راولپنڈی کی احتساب عدالت نے 18 سال بعد سابق صوبائی وزیر چودھری محمد ریاض کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزامات ثابت ہونے پر دس سال قید اور پانچ کروڑ روپے جرمانہ ادائیگی کا حکم سنا دیا ہے۔
عدالت کی جانب سے چودھری ریاض کو بیرون ملک سے عدالت کے روبرو سرنڈر نہ کرنے پر اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ بعد ازاں چودھری ریاض نے پاکستان واپس آکر سرنڈر کرتے ہوئے ضمانت حاصل کی تھی۔
2002ء میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے چودھری ریاض کے خلاف دائر ریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے سنایا۔