پشاور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نیب خیبرپختونخوا میں پیش ہو گئے، کہتے ہیں سوالنامہ عجیب سا ہے، گزشتہ 20 سالوں کے جلسوں کا ریکارڈ مانگا گیا۔
مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیرمقام کا نیب پشاور میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نیب کا سوال نامہ عجیب سا ہے،سوالنامہ میں کہا گیا کہ جلسے کتنے کیے، کرسیاں کتنی لگائیں، سوالنامہ میں لکھا تھا کہ گزشتہ 20 سالوں کے دوران گاڑیوں میں گھومنے پھرنے کا ریکارڈ دیں، اندرونی وبیرونی ممالک کے دوروں کے اخراجات کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ بی ار ٹی سب کے سامنے ہے، بلین ٹری کاغذوں میں تو درخت ہیں لیکن حقیقت میں کچھ نہیں، ڈیزل چور، چینی چوراور اب ائیر ٹکٹ کے بھی چورکو کوئی نہیں پوچھتا،عوام خود کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں، این آر او دینے کی توایک رٹہ تقریر تیارکر رکھی ہے، فارن پالیسی سے لے کر مہنگائی تک عوام کو کیا دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاکستان میں کیا ہے، اس کے بچے تو پاکستان سے باہرہیں، چینی چور دن دیہاڑے چوری کر کے لندن میں بیٹھ گئے، ہمیں ہزار دفعہ جیل میں ڈالا جائے۔
امیرمقام کا کہنا تھا کہ ہماری گرفتاریوں سےعوام کوریلیف ملتا ہے توہمیں پھانسی دی جائے، نیب کی جانب سے امیر مقام سے ڈیڑھ گھنٹہ تک پوچھ گچھ کی گئی جس کے بعد سوالنامہ حوالے کیا گیا۔