اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا، آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پرمولانا فضل الرحمن، امیر مقام، کیپٹن صفدر اور شیراعظم وزیر سمیت دیگرکی انکوائریوں کا جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیٹیوو بورڈ اجلاس ہوا جس میں مالم جبہ سوات کیس میں عدالت کے فیصلے کے مطابق کیس پر کاروائی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان، امیرمقام ، کیپٹن ر صفدراورشیر اعظم وزیرکے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔
نیب نے بینک آف خیبرپختونخوا غیرقانونی بھرتیوں کرنے کے الزام میں انوسٹی گیشن کی منظوری دی ، آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں مولانا فضل الرحمان،امیر مقام،کیپٹن صفدراورشیراعظم وزیر سمیت دیگرکی انکوائریوں کا جائزہ لیا گیا۔
بلین ٹری صونامی ، نوابزادہ محمود زیب اورعثمان سیف اللہ کے خلاف انوسٹی گیشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔
نیب اعلامیہ کے مطابق تمام انکوائریوں کوآزادانہ طور پر مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اورتمام افراد سے انکا موقف بھی لیا جائے گا۔
چیئرمین نیب نے کہاکہ بدعنوانی کے خلاف انتہائی سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں ، میگا منی کرپشن کومنطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے نیب کی کارکردگی قومی و بین الاقومی ادارے سراہارہے ہیں۔