شہباز شریف کی اہلیہ، 2 بیٹوں سمیت 10 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل

Published On 09 October,2020 11:59 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ، 2 بیٹوں سمیت 10 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری کی سرکلویشن کے ذریعے منظوری دی، نیب نے وزارت داخلہ سے 10 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی، شہباز شریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں موجود ہے، تمام دس افراد تحقیقات مکمل ہونے تک ملک سے باہر نہیں جاسکیں گے۔
 

Advertisement