پشاور بی آر ٹی ایک بار پھر رک گئی، 38 دن بندش کے باوجود خامیاں دور نہ ہو سکیں

Published On 25 October,2020 02:37 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میگا پراجیکٹ بی آر ٹی ایک بار پھر رک گئی، 38 دن بندش کے باوجود خامیاں مکمل طور پر دور نہ ہو سکیں۔

بی آر ٹی بس حیات آباد کے قریب خراب ہو گئی، بس چلتے چلتے بند ہوئی تاہم ترجمان کے مطابق بس میں کلچ کا معمولی مسئلہ آیا جس کے باعث بس رکی۔ بس میں آئی تکنیکی خرابی کو فوری طور پر دور کر لیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات گاڑیوں میں ہونا معمول ہے، تشویش کی بات نہیں۔ بی آر ٹی سروس بغیر کسی تعطل کے جاری چل ہے۔ 128 بسیں روٹ پر آپریشنل ہیں، فالٹ کو دور کرنے اور ہنگامی حالت میں دوسری بس سٹینڈ بائی پر ہوتی ہے جبکہ اس کے علاوہ چینی ماہرین کی ٹیم بھی مرکزی راہداری کے مختلف اسٹیشنز پر موجود ہے۔
 

Advertisement