اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے فیس بک پر اسلام مخالف مواد پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیل کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے امریکا کی ملٹی نیشنل کمپنی اور دنیا کی سب سے مشہور ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو خط کر اسلام مخالف مواد پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ نفرت مخالف مواد پر مکمل پابندی ہونی چاہیے جبکہ فیس بک پر ہولوکاسٹ کی پابندی کی طرح اسلام مخالف مواد پر بھی ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا: وزیراعظم عمران خان
Prime Minister @ImranKhanPTI
— Govt of Pakistan (@GovtofPakistan) October 25, 2020
writes to CEO Facebook Mark Zuckerberg asking for ban on Islamophobic content on Facebook. pic.twitter.com/kMcV1T3Ott
خیال رہے کہ اس سے قبل اپنی ایک او ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ فرانسیسی صدر میکرون کو انتہا پسندوں کو موقع نہیں دینا چاہیے تھا، انہوں نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں فرانسیسی صدر میکرون کے اسلام مخالف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر کی پہچان یہ ہے کہ وہ لوگوں کو متحد کرتا ہے، فرانسیسی صدر کو دنیا کو تقسیم کرنے کے بجائے معاملات کو حل کرنا چاہئے تھا۔ دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ نیلسن منڈیلا نے لوگوں کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد کیا، دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی، توہین آمیز خاکوں کے ذریعے اسلام پر حملے لاعلمی کا نتیجہ ہیں۔