لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس کے ساتھ لڑاٸی جھگڑا کے معاملے پر ضلع کچہری عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ نفیس یوسف نے کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کو پہلے بھی طلب کیا گیا لیکن کیپٹن صفدر اور جہانزیب اعوان پیش نہیں ہوئے، استدعا ہے کہ ملزموں کیخلاف ٹرائل میں پیشرفت کیلئے وارنٹ جاری کئے جائیں۔ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر سمیت ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 5 دسمبر کو طلب کر لیا۔
خیال رہے کیپٹن (ر) صفدر اور ان کے ساتھیوں کے خلاف 2019 میں تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کیا گیا کہ انہوں نے مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس اہکاروں کے ساتھ ہنگامہ آراٸی کی اور کار سرکار میں مداخلت کی۔