بیان کی وضاحت کر دی، حکومت کے متعلق جو بات کی وہ درست ہے: ایاز صادق

Published On 03 November,2020 03:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ بیان کی وضاحت کر دی، حکومت کے متعلق جو بات کی وہ درست ہے، عمران خان ذاتیات پر اتر آئے ہیں، ذاتی عناد کی وجہ سے لاہور میں بینرز لگوائے گئے۔

لیگی رہنما سردار ایاز صادق نے ماڈل ٹاون میں گفتگو کرتے ہوئے کہا جو کہنا تھا کہہ دیا اور پھر اس کی وضاحت بھی کر دی، 2002 سے منتخب ہوتا آیا ہوں، اگر آپ کو بار بار غدار کہا جائے گا تو آپ کیا کریں گے، کبھی آپ کو غدار، کبھی مودی کا یار کہتے ہیں، کیا اس سے آپ کا دل نہیں دکھے گا۔ انہوں نے کہا فواد چوہدری کی بات آگے لیکر چلوں تو ملکی مفاد میں نہیں، وہ بات کریں جس میں مفاد ہے، وہ نہ کریں جس سے کوئی اور بات ہو جائے۔