اسلام آبد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن نے وکیل کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر فیصل واڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ وفاقی وزیر فیصل واڈا کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔
درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ فیصل واڈا نے ریٹرننگ افسر کو امریکن پاسپورٹ نہیں دکھایا۔ رکن خیبرپختونخواہ الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ آپ کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی چل رہا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ رسپانڈنٹ کا سماعت پر ہونا ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی۔