لاہور: (دنیا نیوز) شوگر ملز مالکان لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، انہوں نے پنجاب میں گنے کی کرشنگ 10 نومبر سے شروع کرنے کا اقدام چیلنج کر دیا۔
جسٹس عائشہ اے ملک نے پنجاب حکومت کا نوٹفکیشن معطل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ شوگر ملز مالکان کی جانب سے ایڈووکیٹ شہزاد عطا ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ گنے کی کرشنگ 10 نومبر سے شروع کرنے سے چینی کی مقدار کم ہوگی، قانون کے تحت گنے کی کرشنگ نومبر کے آخری ہفتے میں شروع کرنے کے پابند ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب حکومت کا نوٹفکیشن معطل کیا جائے۔