لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی کمر میں تکلیف بڑھ گئی جس پر ن لیگ نے پارٹی صدر کو فوری ڈاکٹر تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب جو شخص اپنے سیاسی مخالفین کی صحت پر سیاست کرے وہ قابل ترس ہے، شہباز شریف کی صحت کو نقصان پہنچا کر خوش ہو رہے ہیں، عمران صاحب جان بوجھ کر شہبازشریف کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب کے اقتدار کا سفر شہباز شریف کی صحت پر اختتام پزیر ہو رہا ہے، عمران صاحب شہبازشریف کو اذیت دے کر اپوزیشن کو بلیک میل نہیں کرسکتے، شہباز شریف کو جانتے بوجھتے ہوئے بکتر بند میں لایا گیا جس سے اِن کی کمر میں تکلیف ہوئی۔