ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ، منگل کے روز پاکستان پہنچیں گے

Published On 09 November,2020 11:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف منگل کے روز دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان،وزیر خارجہ، آرمی چیف اور سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔

افغانستان کیلئے ایران کے نمائندہ خصوصی محمد ابراہیم بھی جواد ظریف کے ہمراہ ہوں گے۔