لاہور: (ویب ڈیسک) کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے یتسرے راؤنڈ کے میچ میں کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کے لیے مقررہ ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کرنے پر سندھ کے بیٹسمین اسد شفیق پر میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں ناردرن کے خلاف جاری میچ کے تیسرے روز اسد شفیق کو امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔
یہ واقعہ سندھ کی دوسری اننگز کے پندرہویں اوورز میں اس وقت پیش آیا جب اسد شفیق نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ دینے جانے پر امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: قائداعظم ٹرافی: خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو 75 رنز سے ہرا دیا
ان فیلڈ امپائر فیصل آفریدی اور ثاقب خان نے اسد شفیق کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر رپورٹ کیا اسد شفیق کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری محمد انیس نے بیٹسمین پر جرمانہ عائد کر دیا۔