انڈر 19 تھری ڈے کرکٹ، میچ کا دوسرا روز سندھ کے نام

Published On 07 November,2020 08:50 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) نیشنل انڈر 19 تھری ڈے ٹورنامنٹ میں ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں جاری میچ کا دوسرا روز سندھ کے نام رہا۔

کھیل کے اختتام پر بلوچستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 11 رنز کی سبقت ہی حاصل کرسکی جبکہ اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل سندھ کی ٹیم پہلی اننگز میں 290 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری میچ ڈرا کی جانب گامزن، دن کے اختتام پر سدرن پنجاب نے سنٹرل پنجاب کے 334 رنز کے جواب میں پہلی اننگز کے 78 اوورز میں 8 وکٹوں پر 254 رنز بنالیے ہیں۔ سنٹرل پنجاب کے سپنر ارحم نواب نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مرید کے کنٹری کلب میں جاری میچ میں خیبرپختونخوا نے ناردرن کے خلاف 100 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ اس کی 4 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ اس سے قبل کے پی کے 113 رنز کے جواب میں ناردرن کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 178 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔