لاہور: (دیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیسٹ بیٹسمین عمر اکمل کے خلاف اپیل پر عالمی ثالثی عدالت میں سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی گئی۔
ٹیسٹ عمر اکمل کیس کی سماعت یکم دسمبر کو ورچوئل ہو گی، کھیلوں کی ثالثی عدالت نے کوئنز کونسل سے ایک ایڈ جیوڈیکٹر مقرر کر دیا، ثالثی عدالت ہی اپیل کیس کا فیصلہ سنائے گی، مدت طے نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورچوئل سماعت کے لیے درخواست کی تھی، کرکٹر عمر اکمل کی پبلک میں سماعت کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔ ورچوئل سماعت ہونے کی وجہ سے پی سی بی کے اخراجات نہیں ہوں گے۔
انٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو تین برس کی پابندی کی سزا ہوئی۔ آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے عمر اکمل کی سزا میں 18 ماہ کی کمی کی تھی۔ پی سی بی نے سزا میں کمی کے بعد ثالثی عدالت سے رجوع کیا، عمر اکمل نے 18 ماہ کی سزا برقرار رکھنے پر ثالثی عدالت میں اپیل کی۔