تماشائی گراؤنڈ میں ہوں تو کرکٹ کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے: شاہد آفریدی

Published On 02 November,2020 05:35 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کھیلنے کا مزہ نہیں آتا، کراؤڈ گرائونڈ میں ہو تو کرکٹ کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کرکٹ نہیں ہوتی۔انہوںنے کہاکہ تماشائی ہوں تو پتا چلتا ہے، شور ہوتا ہے اور ایک جذبہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تماشائیوں کی وجہ سے کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانے کی تحریک ملتی ہے، دبائو کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اب صورت حال ایسی ہوگئی ہے کہ کرکٹ تماشائیوں کے بغیر ہونی ہے، ورنہ مزہ تو کرائوڈ میں ہے۔