جنوبی افریقی چار رکنی سکیورٹی وفد کا نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ

Published On 04 November,2020 04:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جنوبی افریقی چار رکنی سیکیورٹی وفد نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔ سیکیورٹی وفد نے نیشنل سٹیڈیم میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

جنوبی افریقہ کے سیکیورٹی وفد نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ پی سی بی آفیشلز کی جانب سے مہمان وفد کو بریفنگ بھی دی گئی۔

اس موقعے پر پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئرز ذاکر خان اور سیکیورٹی آفیشل کرنل عثمان بھی ساتھ موجود تھے۔ ۔وفد نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم،پریکٹس نیٹس، ڈریسنگ رومز اور مین گراونڈ کا بھی دورہ کیا۔

سیکیورٹی وفد نے مختلف مقامات کا مختلف زاویوں سے معائنہ کرکے تصویریں اور ویڈیوز بھی بنائیں۔ سیکیورٹی وفد آج شام کو لاہور روانہ ہوگا۔