لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان نے زمبابوے کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ بابر اعظم 82 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 156 رنز بنائے۔ مادھورے 70 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے، دیگر کھلاڑیوں میں برینڈن ٹیلر 20، ولیمز 25، سکندر رضا 7، بوری 8 اور چیگومرا 21 رنز بنا سکے۔
قومی ٹیم کی طرف سے حارث رؤف اور وہاب ریاض نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، عثمان قادر اور محمد حسنین کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
قومی ٹیم نے ہدف 19 اوورز میں ویں حاصل کر لیا۔ فخر زمان 19، بابر اعظم 82، حیدر علی7، محمد حفیظ 36 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ خوشدل شاہ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ موذربانی نے دو شکار کیے۔ چتارا اور ناگاریوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔