اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت قومی صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کے دستیاب ہوتے ہی اس کی فراہمی کے حوالے سے مربوط حکمت عملی پر کام جاری ہے۔
وزارت کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں صحت کے نظام اور معیشت کو متاثر کیا ہے۔ موثر ویکسین ہی کورونا کے خلاف دیرپا تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوری 2020ء سے دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی تیاری کے حوالے سے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ دنیا بھر میں مختلف ویکسین کمپنیوں کی تیارکردہ ویکسین کے ٹرائلز جاری ہیں جن کے بعد ڈیٹا کا تجزیہ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کے حوالے سے ماہرین کی خصوصی کمیٹی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ کورونا ویکسین کی فراہمی کیلئے عالمی ادارہ صحت بشمول گاوی اور کو ویکسسے بات چیت جاری ہے۔ کوونا ویکسین کے دستیاب ہوتے ہی ملگ بھر میں اس کی ترسیل کے انتظامات پر کام جاری ہے۔