چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی نماز جنازہ ادا

Published On 13 November,2020 02:56 pm

پشاور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ محمود خان، کور کمانڈر پشاور سمیت صوبائی وزراء اور دیگر شریک ہوئے۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی نماز جنازہ پشاور کے کرنل شیر خان شہید سٹیڈیم میں ادا کی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، معاون خصوصی کامران بنگش، ججز، سپریم کورٹ بار کے صدر، وکلاء سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماء شریک ہوئے۔

نماز جنازہ کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ گزشتہ شب کورونا وائرس کے باعث اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔