اپوزیشن کو شکست تسلیم نہ کرنے کی بری روایت کو ترک کرنا ہوگا: شبلی فراز

Published On 17 November,2020 11:58 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول کے جذبانی بیانات منطق و حقائق سے عاری ہیں، اپوزیشن کو شکست تسلیم نہ کرنے کی بری روایت کو ترک کرنا ہوگا، ایسا رویہ جمہوری اقدار کے منافی ہے۔

وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا لیکچر دینے والے جمہوری طرز عمل اپنائیں، ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے ووٹ کو عزت دینے کو تیار نہیں، سروے پی ٹی آئی کی برتری، عمران خان کو مقبول رہنما دکھا چکے تھے، 10 سال میں عوام کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو ووٹ کیسے ملتے ؟۔

 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے