اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے نواز شریف اور مریم نواز کا ریاست اور اداروں کے خلاف بیانیہ مسترد کر دیا، نون لیگ کے لیے ایک بڑی نا ہے، ن لیگ اینڈ کمپنی، اب تو ووٹ کو عزت دو۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے عوام نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پالیسیوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
The people of GB has“ REJECTED” Nawaz & Mariyam’s Narrative against state / institutions. People of GB have spoken and spoken for Pakistan. A big NO to PMLN and now PMLn & Co (ووٹ کو عزت دو) https://t.co/hoSBU0JPZv
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 15, 2020
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ثابت ہو گیا کہ عوام شفاف اور خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں، واضح ہو گیا کہ تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے، تحریک انصاف کی کارکردگی کی بدولت گلگت بلتستان کے عوام نے الیکشن میں سرخرو کیا، کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا گلگت بلتستان کے الیکشن میں فتح شفاف پاکستان کی جیت ہے، گلگت بلتستان کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے والہانہ محبت کرتے ہیں، سابق ادوار میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کی منفی سیاست دفن ہوگئی ہے، چوروں اور لیٹروں کی منفی سیاست کا دھڑن تختہ ہوچکا ہے۔