گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی ہوئی، انتخابی نتائج مسترد کرتے ہیں: نفیسہ شاہ

Published On 17 November,2020 01:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں ہر پہلو سے دھاندلی کی گئی، انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نفیسہ شاہ نے گلگت بلتستان انتخابات پر پارٹی موقف دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کوزبردستی سیٹیں ملی ہیں، 6 ماہ پہلے جی بی میں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں تھا، 6 ماہ میں ایسا کیا ہو گیا کہ امیدوار بھی آ گئے اور 10سیٹیں بھی جیت گئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے گلگت بلتستان میں دھاندلی کی ہے، اس لئے حالیہ انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔ حکومت کورونا کا خوف پھیلا کر جلسوں سے نہیں روک سکتی، ایس اوپیز کا خیال رکھیں گے اور جلسے ضرور کریں گے۔
 

Advertisement