کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ماہی گیروں کو وفاقی حکومت نئی کشتیاں اور آلات خریدنے کیلئے سرمایہ دے گی۔ کورنگی فشر ہاربر اور میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ میں بوتھ قائم کئے جا رہے ہیں۔
دہائیوں سے محرومیوں کے شکار ماہی گیروں کیلئے وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے بڑا اعلان کر دیا۔ کہا سرمائے کی قلت یا عدم دستیابی اب ماہی گیری کی صنعت میں مزید رکاوٹ نہیں ڈال سکے گی۔ ماہی گیروں کو آلات، سازوسامان ،کشتیوں میں جدت کیلئے سرمایہ دیں گے۔ سرمایہ بینک آف پنجاب، کامیاب جوان پروگرام کے اشتراک سے دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماہی گیر آسانی سے قرض لیکر کشتیاں، آلات خرید سکیں گے۔ اہل درخواست گزاروں کو سرمائے کیلئے معاونت فراہم کریں گے۔ کورنگی فشر ہاربر اور میرین مشریز ڈیپارٹمنٹ میں بوتھ قائم کئے جا رہے ہیں۔ ماہی گیروں کیلئے فشنگ پالیسی کو بھی حتمی شکل دے رہے ہیں۔