لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزرا نے اپوزیشن کو کورونا وبا کے باعث ورچوئل جلسوں کا مشورہ دیدیا، ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اپنے ذاتی مفاد کیلئے عوام کی جان کے درپے ہیں، کورونا پھیلاؤ مہم" پی ڈیم کی خودغرضی کا ثبوت ہے، مہلک وائرس سے زندگیوں کوخطرہ ہے۔
جلسوں کے معاملے پر حکومت اور پی ڈی ایم آمنے سامنے، وزرا اور معاونین نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کی۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنے دو کلو گوشت کیلئے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے، نادانو اگر جلسوں سے بیماری پھیلتی ہےاور لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگتی ہیں تو کاہے کی سیاست۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپوزیشن کو ورچوئل جلسے کرنے کا مشورہ بھی دیدیا۔
اپوزیشن اپنے دو کلوگوشت کیلئے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے، نادانوں اگر بیماری پھیلتی ہےاور لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگتی ہیں تو کاہے کی سیاست؟سیاست،اقتدار زندگی کے ساتھ ہیں اگر زندگی چیلنج ہو جائےتو سیاست کیاہونی ہے، اپنی حکمت عملی بدلیں اگرجلسوں کا زیادہ شوق ہے ورچوئل جلسےکرلیں https://t.co/CpegjSq4Zw
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 22, 2020
حماد اظہر کہتے ہیں یہ بیماری کے پھیلاؤ کو بڑھا کر کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، اپوزیشن کی "کورونا پھیلاؤ مہم" اِن کی خودغرضی کا ثبوت ہے۔
وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ 15روز کےدوران پشاور اور ملتان میں وینٹی لیٹر پرجانیوالے کورونا مریضوں کی شرح 200 فیصد رہی۔ سیاسی قیادت کیلئے پیغام ہے کورونا خطرہ نہیں، کورونا سے زندگیوں کوخطرہ ہے۔
Increase in covid patients on ventilators in last 15 days: peshawar 200%, multan 200%, karachi 148%, Lahore 114%, Islamabad 65%. Multan and Isb covid ventilators capacity utilization 70%. For political leaders to send a message that corona is not a threat is threatening lives
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 22, 2020
معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اپنے ذاتی مفاد کیلئے عوام کی جان کے درپے ہیں، ہوشیار باش! عوام ان جعلسازوں کو پہچان لیں جو بغض عمران میں ہر حد کو پھلانگنے کے درپے ہیں۔ جب عمران خان اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مشورہ دے رہے تھے تب یہ سب سخت ترین لاک ڈاؤن کے حامی تھے۔