فیصل آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجا ریاض نے فیصل آباد موٹروے ٹول پلازہ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا بیورو کریسی نے سازش کر کے ٹول پلازہ دوبارہ فعال کیا، اس سے پی ٹی آئی بدنام ہو رہی ہے، اگر ٹول پلازہ ختم نہ کیا گیا تو تاجروں کیساتھ ملکر احتجاج کروں گا۔
پی ٹی آئی رہنما راجا ریاض نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم ہاؤس پر غیر منتخب لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے، جنہیں تجربہ نہیں وہ اردگرد جمع ہیں۔ انہوں نے کہا فیصل آباد نے سب سے زیادہ سیٹیں جیت کر دی لیکن فیصل آباد کو کوئی وزارت نہیں دی گئی۔ چینی سکیںڈل پر ان کا کہنا تھا کہ جہانگر ترین بے گناہ ہیں، اب وہ ملک میں واپس آچکے ہیں۔