لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز کیلئے گھر سے کھانا آتا تھا، انہوں نے ایک دن بھی جیل کا کھانا نہیں کھایا، مریم نواز نے انگلی اٹھانی ہے تو گھر کے باورچی پر اٹھائیں، جیل کا کھانا کھاتے تو پتا چلتا عام قیدی اور آپ میں کیا فرق ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پیرول پر رہائی میں توسیع دی، جب سے عوام نے ن لیگ کو مسترد کیا ان کا نوحہ اور ماتم جاری ہے، ن لیگ کا مطلب نالائق، نااہل اور نادان ہے، اداروں کو با اختیار بنانا اور قانون کی حکمرانی وزیراعظم کا مشن ہے، فلاحی ریاست کیلئے سیاسی غلامی سے نجات ضروری ہے۔