کراچی (دنیا نیوز) رواں سال کا آخری چاند گرہن29اور30نومبر کی درمیانی رات کو ہوگا۔ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
ڈائریکٹر اسپا جاوید اقبال کے مطابق رواں سال کا چوتھا اور آخری چاند گرہن امریکا،آسٹریلیا اور ایشیا میں دیکھا جاسکے گا۔
چاند گرہن کا آغاز رات 12بجکر 32منٹ پر ہوگا۔۔رات4 بجکر53منٹ پر چاند سے گرہن ہٹے گا۔ چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے اور 21 منٹ ہوگا۔