پٹرولیم ڈویژن نے ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے قائم مقام ایم ڈی ندیم نذیر کو عہدے سے ہٹا دیا

Published On 04 December,2020 06:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم ڈویژن نے پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے قائم مقام ایم ڈی ندیم نذیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ندیم نذیر کو ایل این جی سپلائرز کو اضافی ادائیگیاں کرنے پر ہٹایا گیا ہے۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمٹیڈ کے قائمقام ایم ڈی ندیم نذیر کو ایل این جی سپلائرز کو اضافی ادائیگیاں کرنے پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے، پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

جی ایچ پی ایل کے سی ای او مسعود نبی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے،تحقیقاتی کمیٹٰی ایل این جی سپلائرز کو اضافی ادائیگیوں کی تحقیقات کرے گی ، ذرائع کے مطابق ندیم نذیر پرالزام ثابت ہونے پر انھیں کمپنی کے چیف فنانشل افیسر کے عہدےسے بھی فارغ کردیاجائے گا۔