لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے خاتون کی طرف سے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کے بعد اندراج مقدمے کی درخواست پر اپنے وکیل کا وکالت نامہ جمع کروادیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پریس کانفرنس کے دوران حمیزہ مختار نامی خاتون نے بابر اعظم پر جنسی زیادتی، تشدد، شادی کا جھانسہ دے کر دھوکا دینے اور مال بٹورنے کے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے۔
بابر اعظم کی جانب سے مبشر سجاد ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروایا۔ جبکہ عدالت میں پولیس نے نامکمل رپورٹ جمع کروادی جس کے مطابق خاتون کو تھانے میں بلوایا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئی۔
پولیس نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں سے آمنا سامنا کروانا درکار ہے لہذا عدالت مکمل رپورٹ کے لیے مہلت فراہم کرے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔