لاہور: (روزنامہ دنیا) کرکٹ کی عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کے حوالے سے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
فکسنگ سکینڈل کے حوالے سے عالمی ثالثی عدالت میں کیس پر دلائل مکمل ہوگئے، پی سی بی وکلا اور عمر اکمل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے ہوئی، پی سی بی نے سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کرنے کی درخواست کی تھی۔