لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ سٹیڈیم کے اندر ہو یا سڑک پر ضرور ہوگا، حکومت کورونا نہیں اپوزیشن سے ڈر رہی ہے، ناکوں اور رکاوٹوں سے ان کا خوف عیاں ہے۔
پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے ملتان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ جلسہ ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہوچکا، حکومتی وزرا کی جانب سے جلسے ہو رہے ہیں، کیا جماعت اسلامی کے جلسے میں کورونا نہیں پھیلا ؟ مریم نواز جیل کاٹ چکی، دوبارہ گرفتاری سے ڈر نہیں، کسی کو شک نہیں یہ حکومت جانیوالی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا رکاوٹیں دیکھ لیں، یہ سب حکومتی خوف کی علامات ہیں، جلسہ سٹیڈیم کے اندر ہو یا باہر ضرور ہوگا، گھروں پر مشکلات آتی ہیں تو بیٹیاں باہر نکلتی ہیں، ملتان میں (ن) لیگ سے پہلے پولیس کا جلسہ ہو رہا ہے، پولیس والے بھی عوام سے تنگ ہیں، حکومت کورونا سے نہیں، اپوزیشن سے ڈر رہی ہے، عمران خان اپنی نوکری بچانے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔