لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ اتنا خوف ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ہر جلسے سے پہلے وہاں کے رہنماؤں پر کریک ڈاؤن شروع ہوجاتا ہے۔ حکومت جتنے مرضی ہتھکنڈے استعمال کر لے، انشااللہ گھر تو جانا ہی پڑے گا۔
نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز نے سابق ایم این اے عبد الغفار ڈوگر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جلسے پہلے بھی ہوتے آئے ہیں اور انشاءاللہ ملتان کا جلسہ بھی اپنے مقررہ وقت پہ ہوگا، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت جتنےاوچھے ہتھکنڈےاستعمال کرلے یہ ہمارے کارکنوں کےجذبے، ہمت اور حوصلے کو پست نہیں کرسکتے ،عبدالغفار ڈوگر کا جرم یہی ہےکہ وہ نوازشریف صاحب کےبیانیےکا علم بلند کیےہوئے ہیں۔
جلسے پہلے بھی ہوتے آئے ہیں اور انشاءاللہ ملتان کا جلسہ بھی اپنے مقررہ وقت پہ ہوگا کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت جتنےاوچھے ہتھکنڈےاستعمال کرلے یہ ہمارے کارکنوں کےجذبے,ہمت اور حوصلے کو پست نہیں کرسکتے عبدالغفار ڈوگر صاحب کا جرم یہی ہےکہ وہ نوازشریف صاحب کےبیانیےکا علم بلند کیےہوئے ہیں pic.twitter.com/sRImfsKJ5Q
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 15, 2020
جب نواز شریف کی طرح عوام کامنتخب وزیر اعظم ہو تو 126 دن کا دھرنا بھی ناکام ہوتا ہے مگر جب سلیکٹڈ ہوں تو محض جلسوں سے ٹانگیں کانپنے لگا جاتی ہیں۔اتنا خوف ہے مسلم لیگ (ن) کا کہ ہر جلسے سے پہلے وہاں کے رہنماؤں پر کریک ڈاؤن شروع ہوجاتا ہے۔ حکومت کو گھر تو جانا ہی پڑے گا، انشاءاللّہ !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 15, 2020
مریم نواز نے کہاکہ جب نواز شریف کی طرح عوام کا منتخب وزیراعظم ہو تو 126 دن کا دھرنا بھی ناکام ہوتا ہے مگر جب سلیکٹڈ ہوں تو محض جلسوں سے ٹانگیں کانپنے لگ جاتی ہیں۔