ملک پر نالائق حکومت مسلط، سلیکٹڈ حکمرانوں نے امن داؤ پر لگا دیا: مریم نواز

Published On 13 November,2020 05:16 pm

سوات: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کے دعویدار بتائیں، کیا خیبر پختونخوا میں ایک بھی ہسپتال بنایا۔ ملک پر نالائق حکومت مسلط، سلیکٹڈ حکمرانوں نے امن داؤ پر لگا دیا ہے۔

سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کو حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ شہباز شریف کی نقل کرتے ہوئے بس سروس بنانا چاہی جو ابھی تک نہیں بنی۔ ان بسوں میں روز آگ لگ جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان جعلی حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں، انھیں پتا چل جانا چاہیے کہ عوامی جلسہ کیا ہوتا ہے۔ کیا گھٹیا زبان بولنے والے عوام کی نمائندگی کر سکتے ہیں؟ سیاسی انتقام میں اتنے اندھے ہو گئے کہ انہیں انسانیت بھی بھول گئی۔

انہوں نے جلسے میں موجود لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کہ تحریک انصاف گزشتہ 7 سال سے خیبر پختونخوا پر حکمرانی کر رہی ہے لیکن کیا صوبے میں کوئی تبدیلی آئی؟ یہ حکمران اپنے دور میں کوئی سکول، کالج، یونیورسٹی، ہسپتال یا لیبارٹری تک نہیں بنا سکے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں اعجاز شاہ کے بیان پر تقنقید کرتے ہوئے کہا کہ الفاظ سے دہشت گردی کرنے والے وزیر داخلہ کو شرم آنی چاہیے۔ وزیر داخلہ کے اس بیان سے ان شہیدوں کے خاندان پر کیا گزری ہوگئی۔
 

Advertisement