پاکستانی ٹیم کیلیے دورہ نیوزی لینڈ مشکل ہے: اقبال قاسم

Published On 01 December,2020 09:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کیلیے دورہ نیوزی لینڈ مشکل ہے۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا اور پریکٹس کا موقع نہ ملنے سے کارکرد گی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

سابق چیف سلیکٹر کا مزید کہنا تھا کہ چیف سلیکٹر ڈمی نہیں بلکہ خود مختار ہونا چاہیے، کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کے ساتھ کپتانی میں بھی اعتماد دکھانا ہوگا۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے قومی ٹیم کو چارٹر طیارے سے نیوزی لینڈ بھیجنا چاہیے تھا۔