لاہور: (ویب ڈیسک) سری لنکا میں ہونے والی لنکن پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے میچ میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے افغانستان کے فاسٹ باؤلر نوین الحق کو اوقات یاد دلا دی۔
لنکن پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے میچ میں گال گلیڈی ایٹرز کو شکست ہوئی، آخری اوور نوین الحق نے کروایا، کریز پر موجود عامر اسٹروک کھیلنے میں ناکام رہتے تو کینڈی ٹسکرز کے افغانی باؤلر طنز کرتے رہے، میچ ختم ہوتے ہی دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، آمنے سامنے ہونے پر کھلاڑیوں اور امپائرز نے دونوں کو الگ کر دیا۔
Things getting heated at the end of the Kandy Tuskers and Galle Gladiators Lanka Premier League match between Shahid Afridi and Afghanistan s 21 year-old Naveen-ul-Haq. "Son I was scoring 100s in international cricket before you were born" #LPL2020 #Cricket pic.twitter.com/eDfg1ecSi2
— Saj Sadiq (@Saj_PakPassion) November 30, 2020
حریف ٹیم کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے نوین الحق کے پاس آنے پر شاہد آفریدی کی مسکراہٹ غصے میں بدل گئی۔
22 سالہ باؤلر سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا ہوا، بیٹا میں جب انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچریز بنا رہا تھا، اس وقت تم پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔