اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 56 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 603 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 280 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 138 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 25 ہزار 250، سندھ میں ایک لاکھ 89 ہزار 687، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 762، بلوچستان میں 17 ہزار 604، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 765، اسلام آباد میں 33 ہزار 695 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 517 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 59 لاکھ 6 ہزار 146 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 202 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 74 ہزار 301 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 575 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 56 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 603 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 265، سندھ میں 3 ہزار 99، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 439، اسلام آباد میں 348، بلوچستان میں 171، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 183 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔