حکومت ملک بھر میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے: صدر مملکت

Published On 10 December,2020 05:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کےلئے پرعزم ہے۔

وہ آج ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان میں دوران زچگی خواتین کی شرح اموات کے جائزہ کے موضوع پر قومی ویبی نار میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ صدر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اس چیز کا انتہائی احساس ہے کہ صحت کی سہولیات ہر کسی کودستیاب ہونی چاہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جیسا کہ آبادی کا حجم بڑھ رہا ہے، ہمیں خواتین کی صحت بہتر بناتے ہوئے خواتین کی شرح اموات کو کم کرنا چاہیے اور نہ صرف ماں بلکہ بچے کےلئے بھی اچھی غذا کو یقینی بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ہر گھر میں شروع ہونے والی ابتدائی اہمیت ماں اور بچےکی صحت ہ بچوں کی پیدائش میں وقفہ خواتین کی صحت کےلئے اہمیت کا حامل ہے۔
 

Advertisement