اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج این آر او مانگنے کیلئے بڑی اور مہنگی کوشش کی گئی لیکن افسوس کہ میرا ہمیشہ کی طرح ان کو ایک ہی جواب ہے کہ این آر او نہیں ملے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے ردعمل میں لکھا کہ پی ڈی ایم والوں نے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالیں۔ ان کے عمل سے لگتا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کتنی اہم ہے۔
انہوں نے لکھا کہ پی ڈی ایم نے جلسہ کرکے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ پی ڈی ایم والے بلیک میل کرکے لوٹی دولت بچانا چاہتے ہیں۔ لوٹی دولت بچانے اور این آر او کیلئے مجھے بلیک میل کر رہے ہیں۔
Let me once again reiterate: I will never give an NRO. Whatever future plans of further blackmail PDM may have, my message is categorical: There will never be an NRO from my govt no matter what tactics the looters devise.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 13, 2020
ان کا کہنا تھا کہ بے تحاشا رقم ضائع کرکے لوگوں کی زندگیوں کا خیال نہیں رکھا گیا۔ میں ایک بار پھر اعادہ کرتا ہوں ان کو این آر او نہیں دوں گا۔ پی ڈی ایم بلیک میلنگ کا جو بھی حربہ اپنائے این آر او نہیں دوں گا۔ پی ڈی ایم کے لئے میرا پیغام دو ٹوک اور واضح ہے۔