ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک، 24 گھنٹے کے دوران 71 اموات، 2545 نئے مریض

Published On 17 December,2020 08:20 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 71 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 80 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 522 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 29 ہزار 291، سندھ میں ایک لاکھ 99 ہزار 706، خیبر پختونخوا میں 53 ہزار 609، بلوچستان میں 17 ہزار 838، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 804، اسلام آباد میں 35 ہزار 441 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 833 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 61 لاکھ 76 ہزار 889 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 90 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 96 ہزار 591 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 505 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 71 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 80 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 491، سندھ میں 3 ہزار 237، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 502، اسلام آباد میں 381، بلوچستان میں 176، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 194 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement