اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معیشت کا اہم جزو ہیں، ان کو فروغ دے کر معیشت مستحکم ہو گی، روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کا اجلاس ہوا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ چھوٹے اور درمیانے کاروباری طبقے کی سہولت کے لیے ٹیکس فارم کو آسان بنایا جا رہا ہے، رجسٹریشن پورٹل پر کام بھی جاری ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں،عمران خان نے ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے مقرر کردہ اہداف کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔