ملتان: سی سی ٹی وی کیمرے فعال نہ ہو سکے، تیز رفتاری کے سبب حادثات میں اضافہ

Published On 20 December,2020 02:44 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں موٹروے پر تاحال سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال نہیں کیا گیا، تیز رفتار ڈرائیونگ کے سبب حادثات کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا۔

ملتان سے سکھر تک ایم فائیو موٹر وے تین سو بانوے کلو میٹر پر محیط ہے جس پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں لیکن تا حال کیمروں کو فعال نہیں کیا جا سکا۔ اس وجہ سے موٹروے پر اوور سپیڈ سے حادثات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب شہریوں کی اکثریت موٹروے پر سہولیات کے فقدان سے بھی مختلف مشکلات سے دوچار ہے۔

موٹروے پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث حادثات کی شرح کافی حدتک بڑھ چکی ہے جس کیلئے ریفلیکٹرز تقسیم کرنے کیساتھ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اگاہی مہم بھی شروع کر دی ہے جس سے صورتحال میں کافی حدتک بہتری آجائیگی۔

نینشل ہائی وی اور موٹروے پولیس کے مابین کوآرڈینیشن گیپ بھی ہے جس کی وجہ سے تا حال سی سی ٹی وی کیمرے فعال نہیں ہو سکے۔