8 دسمبر کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا: فضل الرحمان

Published On 01 December,2020 02:39 pm

ملتان: (دنیا نیوز) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت کی نظریں لاہور پر ہیں، حکومت مخالف تحریک تیزی سے آگے بڑھے گی، 8 دسمبر کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کی حکمت عملی پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں طے ہوگی، اجلاس میں تمام زمینی حقائق پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ملتان کے عوام نے سلیکٹڈ کو مسترد کر دیا، حکومت کو عوام نظر نہیں آتے تو جلسہ کیا نظر آئے گا، حکومتی رٹ ختم ہوچکی، عوام کے معاملات سے حکومت لاتعلق ہوگئی ہے۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا ہم نے حکومت کے عزائم کو مات دے دی، گھنٹہ گھر کے لوہاری گیٹ پر تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی، ہم اپنے شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں، ہم نے انہیں مات دے دی اور ان کے عزائم ناکام بنا دیئے۔ ان کا کہنا تھا یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں نے قربانی دی، ان کے بیٹے پولیس گردی کا نشانہ بنے۔
 

Advertisement