پی ڈی ایم خیبر پختونخوا کا صوبائی قائدین پر مقدمات کیخلاف احتجاج کا اعلان

Published On 30 November,2020 01:48 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم خیبر پختونخوا نے جلسے کے بعد صوبائی قائدین کے خلاف مقدمات درج کرنے پر جمعہ اور اتوار کو صوبہ اور ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں پی ڈی ایم میڈیا کمیٹی کے ممبران جے یو آئی کے جلیل جان اور مسلم لیگ ن کے اختیار ولی کا کہنا تھا کہ حکومتی ترجمانوں نے پشاور جلسے کو چھوٹا قرار دیا، موبائل سروس اور روڈ بندش کےباوجود عظیم جلسہ کیا گیا، کورونا پھیلانے والوں میں عمران خان اورمحمود خان پر بھی ایف آئی آردرج کی جائے۔

صوبائی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، کسی کارکن کوگرفتار کیا تو وزراء کا گھیراؤ کریںگے۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ صوبہ اور ملک بھر میں بروز جمعہ اوراتوارکو کارکن احتجاج کریں گے، تحریک کو حکومت کے دبائو پر ختم نہیں کریں گے۔
 

Advertisement