ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں پی ڈی ایم کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے ردعمل میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پنجاب میں ہونے والےپیپلزپارٹی کے یوم تاسیس سے بوکھلا اٹھی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک بار پھر حملہ کیا اور قاسم گیلانی سمیت ہمارے مختلف کارکنان کو گرفتار کرلیا، چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم 30 نومبر کو پی ڈی ایم کی میزبانی کریں گے۔
پی ٹی آئی حکومت ملتان، پنجاب میں پی پی یوم تاسیس سے بوکھلا اٹھی ہے، حکومت نے ایک بار پھر حملہ کیا اور قاسم گیلانی سمیت ہمارے مختلف کارکنان کو گرفتار کرلیا، چاہے کچھ بھی ہو، ہم 30 نومبر کو PDM کی میزبانی کرینگے، آصفہ بھٹو زرداری میری نمائندگی کیلئے پہنچ رہی ہیں
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 28, 2020
جلسہ تو ہوکر رہے گا https://t.co/sRaTJ9Crgn
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو زرداری میری نمائندگی کے لئے ملتان پہنچ رہی ہیں، جلسہ تو ہوکر رہے گا۔
واضح رہے کہ پی ڈیم ایم کے ملتان میں کل ہونے والے جلسے سے آصفہ بھٹو زرداری کے علاوہ مریم نواز، مولانا فضل الرحمن اور دیگر اکابرین نے خطاب کرنا ہے جس کی وجہ سے میزبان جماعت پیپلز پارٹی نے جلسے کے حوالے سے پلان بی اور سی بھی تیار کر لیا ہے۔